لاہور( این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے 100 روپے تک کرائے مزید کم کر دیے۔ گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی مزید تین فیصد تک کم ہوگئے۔سیکرٹری آر ٹی اے لاہور رانا محسن نے کہا کہ تمام بس اڈوں پر نئے کرائے نامے آویزاں کر دئیے گئے ہیں، پرانے یا زائد کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔
تمام بس اڈوں پر نئے کرائے ناموں کا اطلاق فوری طور پر نافذالعمل ہوگا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔



















































