بدھ‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

اسموگ کے باعث اسکولز بندش اور قبل از وقت سردیوں کی چھٹیوں بارے رانا سکندر حیات کا بڑا اعلان

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب میں اسموگ کی شدت کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے کی خبروں پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر کے اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور تدریسی عمل جاری رہے گا۔

رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ان اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ فضائی آلودگی کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر حکومت نے اسکول بند کرنے یا موسم سرما کی تعطیلات مقررہ وقت سے پہلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے والدین اور شہریوں سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں، کیونکہ تعلیمی اداروں کے شیڈول میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق اسموگ کی وجہ سے اضافی چھٹیاں دینے یا موسم سرما کی تعطیلات جلد شروع کرنے کے حوالے سے حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی خطرناک سطح نے والدین اور طلبہ کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔ بعض علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 400 کی حد سے بھی اوپر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تاہم اسموگ کے اثرات کم کرنے کے لیے اسکولوں کے اوقات پہلے ہی تبدیل کیے جا چکے ہیں۔

ترمیم شدہ شیڈول کے تحت سنگل شفٹ والے سرکاری اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلے رہتے ہیں، جبکہ جمعہ کے روز تدریسی سرگرمیاں ساڑھے 12 بجے تک جاری رہتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات 21 یا 22 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے صوبائی حکومت نے ابھی تک حتمی تاریخوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…