بدھ‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ایران، دنیا کی سب سے بڑی آف شور گیس فیلڈ میں آگ بھڑک اٹھی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

تہران (این این آئی)ایران کے جنوبی پارس گیس فیلڈ کے ایک پلیٹ فارم پر آگ بھڑک اٹھی جس پر حکام کے مطابق قابو پالیا گیا ہے

جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق نائب وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ گیس فیلڈ کے ایک پلیٹ فارم پر آگ بھڑک اٹھی تھی جسے بعد ازاں بجھا دیا گیا۔ابتدائی طور پر گیس لیکیج یا آپریشن کے دوران پیش آنے والے کسی حادثے کو آتشزدگی کی ممکنہ وجوہات قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ پلیٹ فارم سے روزانہ 1 کروڑ 45 لاکھ مکعب میٹر گیس پیدا ہوتی ہے، جبکہ جنوبی پارس گیس فیلڈ کی مجموعی یومیہ پیداوار 70 کروڑ مکعب میٹر ہے۔جنوبی پارس دنیا کا سب سے بڑا آف شور قدرتی گیس ذخیرہ ہے، جسے ایران قطر کے ساتھ مشترکہ طور پر استعمال کرتا ہے۔

قطر میں اس ذخیرے کو نارتھ ڈوم کہا جاتا ہے۔گیس ایکسپورٹنگ کنٹریز فورم کے اعداد و شمار کے مطابق ایران نے 2024 میں مجموعی طور پر 276 ارب مکعب میٹر گیس پیدا کی، جس کا 94 فیصد ملک کے اندر استعمال ہوا۔رپورٹ کے مطابق اس مشترکہ گیس ذخیرے میں تقریبا 1800 ٹریلین مکعب فٹ قابلِ استعمال گیس موجود ہے، جو دنیا کی 13 سالہ ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔



کالم



بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…