بدھ‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے دوسری شادی سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑدی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی ازدواجی اور نجی زندگی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ

اس وقت ان کی زندگی میں کوئی مرد شامل نہیں اور وہ مستقبل کے بارے میں بھی کچھ پیش گوئی نہیں کرسکتیں۔24 نیوز کے مطابق ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی، جس میں معروف فلمساز اور ان کی قریبی دوست فرح خان بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔ پروگرام کے دوران میزبانوں نے ان سے ذاتی زندگی اور ڈیٹنگ سے متعلق سوالات کیے۔گفتگو کے دوران ثانیہ مرزا سے پوچھا گیا کہ کیا کبھی کسی شخص نے انہیں کافی پینے کے لیے ملاقات کی دعوت دی ہے؟ اس پر سابق ٹینس اسٹار نے بتایا کہ ان کے کئی مرد دوست انہیں گھومنے پھرنے کے لیے بلاتے رہتے ہیں،

لیکن وہ ان تعلقات کو رومانوی زاویے سے نہیں دیکھتیں بلکہ انہیں صرف دوستی تک محدود سمجھتی ہیں۔اس موقع پر فرح خان نے بھی بتایا کہ ان کے کچھ دوست اکثر ان سے رابطہ کرکے ثانیہ مرزا کی نجی زندگی کے بارے میں دریافت کرتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ کیا وہ واقعی اب بھی سنگل ہیں۔ثانیہ مرزا نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ فی الحال ان کی زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے اور انہیں خود بھی معلوم نہیں کہ آنے والے وقت میں ایسا کوئی شخص ان کی زندگی کا حصہ بنے گا یا نہیں۔ان کے اس بیان کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں ثانیہ مرزا کی ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو شروع ہوگئی ہے۔



کالم



بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…