کراچی (این این آئی) پاکستان میں رمضان المبارک 2027ء کے آغاز اور اختتام کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئی ہیں۔
فلکیاتی حسابات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 8 یا 9 فروری کو نظر آنے اور پہلے روزے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق قمری تقویم پر مبنی اسلامی مہینے شمسی کیلنڈر کے مقابلے میں ہر سال تقریباً 10 سے 12 دن پہلے شروع ہوتے ہیں۔ اسی حساب سے ماہرینِ فلکیات نے پاکستان میں رمضان المبارک 2027ء کے آغاز کی ممکنہ تاریخوں کا تعین کیا ہے۔فلکیاتی اندازوں کے مطابق 29 یا 30 روزوں کے بعد رمضان المبارک کا اختتام 8 مارچ 2027ء کے قریب متوقع ہے، جس کے بعد عیدالفطر منائی جائے گی۔
تاہم یہ تاریخیں حتمی نہیں بلکہ فلکیاتی حسابات پر مبنی پیش گوئیاں ہیں۔ رمضان المبارک کے آغاز اور عیدالفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی چاند کی شرعی شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔



















































