ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترک رکن پارلیمنٹ جس نے اپنی بیٹی پاکستان میں ہی بیاہ دی کیونکہ۔۔۔!!!

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترکی کی سیاسی جماعت ایچ ڈی پی کے ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ منتخب ہونیوالی ہدیٰ کایاکا پاکستان سے بھی خاص تعلق ہے ، وہ خود پاکستان میں ایک سال جبکہ ان کا بیٹاسات سال مقیم رہااورا±نہوں نے اپنی صاحبزادی کی شادی بھی پاکستان میں ہی کی تھی جس کا انکشاف خودا±نہوں نے کیااور بتایاہے کہ وہ پاکستان کا اپنا گھر تصورکرتی ہیں ، پاکستانی لوگوں کابرتاﺅ بڑامشفقانہ ہے۔
بی بی سی کے گفتگوکرتے ہوئے ہدیٰ کایا نے بتایاکہ 90کی دہائی میں ترکی میں خواتین کے سکارف پہننے پر پابندی تھی لیکن سکارف پہننے کے حق کے لیے جدوجہد اور میرے مضامین کی وجہ سے مجھ پر اور میرے اہلخانہ پر بڑا مشکل وقت تھا اورایسے مقدمات بنادیے گئے جن میںسزائے موت بھی ہو سکتی تھی۔اس ساری صورتحال میں ایک سال کیلئے پاکستان کے شہرلاہور میں پناہ لے لی جہاں کے لوگوں نے بہت خیال رکھا تھا۔ا±نہوں نے بتایاکہ 2005 ئ میں دوبارہ پاکستان گئی تھی جب وہاں بہت خوفناک زلزلہ آیا تھا ، واپس آنے سے پہلے میں نے لاہور میں اپنی بیٹی کی شادی ایک پاکستانی سے کر دی تھی اور شادی کے موقع پرمہندی سمیت پاکستانی رسومات کی پیروی کی تھی تاہم یہ واضح نہیں کیاکہ دولہا کون تھا؟، پاکستان میں زلزلے جیسی مصیبتوں پر دکھ ہوتاہے ، وہاں کے لوگوں سے دوستی اور برادرانہ تعلق ہے۔ہدیٰ کایاکے بیٹے نے بتایاکہ پاکستان میں جب موجود تھے تو بہت چھوٹاتھا لیکن لوگوں نے بڑامشفقانہ برتاﺅکیا۔ پاکستان کے کھانے سب سے مختلف ہیں اور مجھے پاکستانی کھانے بالخصوص چنے اور بریانی بہت یاد آتے ہیں۔پاکستان کے آم بھی بڑے یادآتے ہیں۔ ہدیٰ کایا نے بتایاکہ ا±ن کی صاحبزادیاں نمکو اور مہندی ہمیشہ پاکستان سے ہی منگواتی ہیں۔

مزید پڑھئے:ڈاکٹر عامر لیاقت نے ریحام خان کو انوکھی نصیحت کر دی

دیکھئے طالبات کا پاک آرمی کے ساتھ گزارہ گیا ایک دلکش اور یادگار دن



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…