بدھ‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی بیٹے کو آٹھویں سالگرہ پر مبارکباد، محبت بھرے پیغامات شیئر کر دیے

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

نئی دہلی /اسلام آباد(این این آئی)سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر محبت بھرے پیغامات شیئر کیے۔

ثانیہ مرزا نے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں، انہوں نے اذہان کو اپنی زندگی کا حصہ ہونے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔شعیب ملک نے بھی دو روز بعد بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے مختصر پیغام میں لکھا: ہیپی برتھ ڈے برو، تم سے محبت ہے۔ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی جبکہ اکتوبر 2018 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ دونوں نے 2024 میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ شعیب ملک نے اسی سال جنوری میں پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔

علیحدگی کے باوجود دونوں والدین سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کے ساتھ خوشگوار لمحات شیئر کرتے اور اس کی زندگی کے اہم مواقع پر مبارکباد دیتے رہتے ہیں۔ثانیہ مرزا نے 2023 میں پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔ وہ چھ گرینڈ سلم ٹائٹلز جیت چکی ہیں اور 2015 میں خواتین کی ڈبلز عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر بھی فائز رہی تھیں۔دوسری جانب شعیب ملک نے دو دہائیوں سے زائد عرصے تک پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 35 ٹیسٹ، 287 ون ڈے اور 124 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے۔



کالم



سٹوڈنٹ لسٹ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…