منگل‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ڈیرل مچل، وہ کیوی بیٹر جس نے بھارتی ٹیم کی نیندیں اڑا دیں

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

کرائسٹ چرچ (این این آئی)نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر بیٹر ڈیرل مچل نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی شاندار کارکردگی سے بھارتی بیٹرز شبمن گل،

ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کے لیے سخت مقابلہ کھڑا کردیا ہے،رواں دہائی میں 2 ہزار سے زائد ون ڈے رنز اور 55 سے زیادہ کی اوسط رکھنے والے چار بیٹرز میں صرف ڈیرل مچل ایسے بیٹر ہیں جن کا تعلق بھارت سے نہیں ہے۔اس فہرست میں شبمن گل 66.01 کی اوسط کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ ڈیرل مچل 57.36 کی اوسط کے ساتھ نمایاں ہیں۔ ویرات کوہلی کی اوسط 55.55 اور کے ایل راہول کی 55.25 ہے۔مچل کی خاص بات یہ ہے کہ وہ روایتی اسٹائل کے بجائے اپنی طاقتور بیٹنگ اور جارحانہ شاٹس سے حریف بولرز کو مشکلات میں ڈالتے ہیں۔ابتدائی کیریئر میں انہیں اسپن بولنگ کھیلنے میں مشکلات کا سامنا تھا تاہم مسلسل محنت اور نئے شاٹس پر عبور حاصل کرکے انہوں نے اس کمزوری پر قابو پالیا۔رواں دہائی میں ون ڈے کرکٹ میں اسپنرز کے خلاف آگے بڑھ کر کھیلتے ہوئے مچل 217 رنز بنا چکے ہیں جبکہ سوئپ اور ریورس سوئپ کے ذریعے اسپن بولنگ کے خلاف 335 رنز اسکور کیے ہیں۔

بھارت کے خلاف بھی ان کا ریکارڈ غیر معمولی ہے۔ وہ اپنی 9 ون ڈے سنچریوں میں سے 4 بھارت کے خلاف بنا چکے ہیں۔جنوری میں انہوں نے 131 ناٹ آٹ اور 137 رنز کی مسلسل دو اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کو بھارت میں پہلی مرتبہ دو طرفہ ون ڈے سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اب نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت کے خلاف ایک اور سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے میدان میں اتر رہی ہے جہاں ایک بار پھر مچل کی بیٹنگ توجہ کا مرکز ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوڈنٹ لسٹ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…