منگل‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے اہم خبر، نئی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ خریدنے یا رکھنے والے افراد کے لیے نیشنل سیونگز نے اہم اعلان کیا ہے،

جس کے مطابق اس سال اس مالیت کے بانڈز کی آخری قرعہ اندازی نومبر میں منعقد کی جائے گی۔مرکزی ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 1500 روپے کے پرائز بانڈز کا ڈرا 16 نومبر 2026 کو حیدرآباد میں ہوگا۔ یہ 2026 کے دوران اس مالیت کے بانڈز کی چوتھی اور آخری قرعہ اندازی ہوگی، جسے ڈرا نمبر 108 قرار دیا گیا ہے۔اس قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے افراد کو بھاری انعامات دیے جائیں گے۔ پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے مقرر ہے، جبکہ دوسرے انعام کے طور پر 10 لاکھ روپے ملیں گے۔ تیسرے انعام میں 18 ہزار 500 روپے فی کس دیے جائیں گے۔قرعہ اندازی مکمل ہونے کے بعد نتائج نیشنل سیونگز کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیے جائیں گے، جہاں شہری اپنے پرائز بانڈ کے نمبرز کی مدد سے انعام جیتنے کی تصدیق کرسکیں گے۔ ویب سائٹ پر کامیاب نمبرز کی مکمل فہرست بھی دستیاب ہوگی۔

نیشنل سیونگز کے قواعد کے مطابق قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لیے ضروری ہے کہ متعلقہ پرائز بانڈ ڈرا کی تاریخ سے کم از کم 60 روز قبل جاری ہوچکا ہو۔ انعام حاصل کرنے والے افراد کو کلیم فارم، اصل پرائز بانڈ اور شناختی کارڈ کی کاپی متعلقہ حکام کے پاس جمع کرانا ہوگی۔ انعامی رقم کے حصول کے لیے قرعہ اندازی کی تاریخ سے چھ سال کی مدت مقرر کی گئی ہے۔حکام کے مطابق پرائز بانڈز کے انعامات پر ودہولڈنگ ٹیکس بھی عائد ہوگا۔ ٹیکس فائلرز کو انعامی رقم کا 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کو 30 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوڈنٹ لسٹ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…