منگل‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت، وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے خوشخبری سنادی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر اچھی خبر ملے گی،

وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق جہاں تک ہو سکا کمزور تحفظ کیا جائیگا ،چند عناصر نے ایل پی جی پر منافع خوری کی،شرارتی عناصر نے ایل پی جی پر لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھایا،کوشش ہے کہ ملک میں دسمبر جنوری میں گیس کی فراہمی برقرار رکھیں،ایل پی جی کے شعبے میں مسابقت لائیں گے، سستی سے سستی ایل پی جی فراہم کریں گے،اوگرا ایل پی جی لائسنس دینے کا عمل شفاف بنائے گی۔منگل کو وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نرمی رہی ،امید ہے پیٹرول قیمتوں میں اچھی خبر ملے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ جہاں تک ہو سکے کمزور کا تحفظ کیا جائے،چند لوگ عوام کی مشکلات کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،چند عناصر نے ایل پی جی پر منافع خوری کی،شرارتی عناصر نے ایل پی جی پر لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھایا۔وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ کوشش ہے کہ ملک میں دسمبر جنوری میں گیس کی فراہمی برقرار رکھیں۔ انہوںنے کہاکہ ایل پی جی کی مقامی کھپت 24 لاکھ ٹن سالانہ ہے،آدھی سے زیادہ ایل پی جی درآمد ہوتی ہے۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے انر جی پر میٹنگ کی ہے،ماضی میں ایل پی جی اسٹوریج پر کام نہیں کیا گیا،انرجی سیکیورٹی آرکیٹکچر بناریے ہیں، ایل پی جی کے شعبے میں مسابقت لائیں گے، سستی سے سستی ایل پی جی فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس او اور سوئی سدرن کے ذریعے ایندھن کی بلک خریداری ہوگی،تمام کمپنیوں کو ہدایت دی جائے گی کہ مقامی ایل پی جی کی شفاف نیلامی ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ایل پی جی کی درآمد کو مسابقت کی بنیاد پر کھول رہے ہیں۔ پی ایس او، سوئی سدرن اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو ایل پی جی درآمد کا کہہ دیا ہے، تمام کمپنیان اپنی ویب پر ایل پی جی کا ریٹ لگائیں گی۔علی پرویز ملک نے کہا کہ ایل پی جی پر چند لوگوں کا 50 سال سے گٹھ جوڑ ہے،مقامی ایل پی جی پر گٹھ جوڑ توڑا جائے گا، مقامی ایل پی جی کی فرایمی آکشن کے ذریعے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی 5 ٹن اور 10 ٹن کے حساب سے نیلامی کریں گے،ایل پی جی کے حوالے سے پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ بنائیں گے،مستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ڈیٹا پر ریلیف دیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اوگرا ایل پی جی لائسنس دینے کا عمل شفاف بنائے گی، اوگرا ایل پی جی اسٹوریجز کا آڈٹ کرے گا تاکہ ذخیرہ اندوزی نہ ہو۔

انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی کے مطابق ایل پی جی کی 450 روپے فی کلو قیمت بنتی ہے۔علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ خطے میں درپیش چیلنجز کے باعث ایل این جی کی درآمد میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب جو بھی کمپنی بیرون ملک سے ایل پی جی درآمد کرنا چاہے گی، اسے اجازت ہوگی، ایل پی جی درآمد کرنے والی ہر کمپنی اپنی درآمدی قیمت اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گی تاکہ صارفین کو نرخوں سے متعلق معلومات دستیاب ہوں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت تیل کے بحران سے دوچار ہے اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم مشکل حالات کے باوجود وزیراعظم نے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عطا تارڑنے کہا کہ پہلی مرتبہ ریفائنریوں کا منافع عوام کو منتقل کیا گیا ہے تاکہ عالمی بحران کے اثرات سے عوام کو ممکنہ حد تک محفوظ رکھا جا سکے، وزیراعظم نے عوامی ریلیف کے لیے بروقت اور دلیرانہ فیصلے کیے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے سردیوں میں گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے بھی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے، حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوڈنٹ لسٹ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…