دبئی (آن لائن)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت سیریز سری لنکا میں کھیلی جائے گی ۔ سیریز 20 دسمبر 2015 سے 3 جنوری 2016 تک کھیلی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کے دعویٰ کے بعد بھارتی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت سیریز سری لنکا میں کھیلی جائے گی دوسری طرف سری لنکا کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ اگر پاک بھارت سیریز سری لنکا میں کروائی گئی تو اس کی ہمیں خوشی ہو گی ۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی سیریز کے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے تھے جس کے تحت بھارت کو آئندہ ماہ پاکستان سے ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لئے متحدہ امارات آنا ہے لیکن بھارت نے آنے سے انکار کر دیا تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے تجویز پیش کی تھی کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھارت میں کرائی جائے جسے پاکستان نے مسترد کر دیا تھا ۔
مزید پڑھئے:ڈاکٹر عامر لیاقت نے ریحام خان کو انوکھی نصیحت کر دی
دیکھئے طالبات کا پاک آرمی کے ساتھ گزارہ گیا ایک دلکش اور یادگار دن