لوئر دیر ( آئی این پی ) لوئر دیر میں شوکت خانم لیبارٹری پر فائرنگ سے باپ جاں بحق اور بیٹا شدید زخمی ہوگیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق لوئر دیر کے علاقے میں شوکت خانم ہسپتال کی لیبارٹری پر نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں لیبارٹری میں موجود باپ گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا ۔ زخمی کو ہسپتال میں طبی امداد کےلئے منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔ لیبارٹری میں فائرنگ کے بعد ہسپتال اور لیبارٹری کے عملے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور ہسپتال کی سرگرمیاں شدید متاثر ہوگئیں ۔
مزید پڑھئے:ڈاکٹر عامر لیاقت نے ریحام خان کو انوکھی نصیحت کر دی
دیکھئے طالبات کا پاک آرمی کے ساتھ گزارہ گیا ایک دلکش اور یادگار دن