بدھ‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

مالک کے انتقال کے باوجود برسوں سے اسپتال کے باہر اسکا انتظار کرنیوالا مرغا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عام طور پر کتے کو انسان کا سب سے وفادار ساتھی سمجھا جاتا ہے، لیکن جنوبی امریکی ملک بولیویا میں ایک مرغے کی کہانی نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے،

جو اپنے مالک کی موت کے بعد گزشتہ آٹھ سال سے اسپتال کے باہر موجود ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مارٹن نامی یہ مرغا اس وقت اسپتال پہنچا تھا جب وہ ابھی چوزہ تھا۔ اس کا مالک کینسر کے علاج کے لیے سانتا کروز کے علاقے میں واقع اونکولوجی انسٹیٹیوٹ آف ایسٹرن بولیویا میں داخل ہوا تھا، جہاں بعد میں اس کی موت ہوگئی۔ مالک کے انتقال کے باوجود مارٹن نے اسپتال کا احاطہ نہیں چھوڑا اور وہیں رہنے لگا۔اسپتال کے عملے کے علاوہ آس پاس کی دکانوں اور دفاتر میں کام کرنے والے افراد بھی مارٹن کو کھانا فراہم کرتے ہیں۔ یہ مرغا ان لوگوں کے قریب چلا جاتا ہے جو اسے کچھ کھانے کے لیے دیتے ہیں، جبکہ اسے پکڑنے یا وہاں سے ہٹانے کی کوشش نہیں کی جاتی تاکہ وہ اپنی جگہ پر رہ سکے۔مارٹن زیادہ تر خاموشی سے اسپتال کے آس پاس گھومتا رہتا ہے۔

اسپتال آنے والے مریض، ان کے عزیز و اقارب اور طبی عملہ اسے ثابت قدمی اور وفاداری کی علامت سمجھتے ہیں۔ اس کی اسی غیر معمولی کہانی کے باعث اسے ’’بولیویا کا ہاچیکو‘‘ بھی کہا جانے لگا ہے۔ہاچیکو جاپان کا ایک مشہور کتا تھا، جس کی وفاداری آج بھی یاد کی جاتی ہے۔ وہ اپنے مالک، جو پیشے کے اعتبار سے یونیورسٹی کے پروفیسر تھے، کو روزانہ ریلوے اسٹیشن تک چھوڑنے جاتا اور ان کی واپسی کے وقت دوبارہ اسٹیشن پر پہنچ جاتا تھا۔مئی 1925 میں پروفیسر کی وفات کے بعد بھی ہاچیکو نے انتظار کرنا نہیں چھوڑا۔ وہ تقریباً 9 سال، 9 ماہ اور 15 دن تک روزانہ اسی وقت اسٹیشن پہنچتا رہا، جس وقت اس کا مالک گھر واپس آیا کرتا تھا۔ ہاچیکو کی طرح مارٹن کی کہانی بھی اپنے مالک سے وابستگی اور وفاداری کی ایک منفرد مثال کے طور پر پیش کی جا رہی ہے۔



کالم



سٹوڈنٹ لسٹ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…