اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور لانگ مارچ میں شرکت کیے بغیر قافلے سمیت واپس ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہوگئے،
جس کی وجہ راستے کی بندش بتائی جا رہی ہے۔جنگ کے مطابق علی امین گنڈاپور نے لانگ مارچ میں شامل ہونے کے لیے گنڈی چوک پہنچنا تھا، تاہم یارک ٹول پلازہ پر کنٹینرز لگا کر راستہ بند کیے جانے کے باعث وہ آگے نہ بڑھ سکے۔رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا یارک ٹول پلازہ سے واپس روانہ ہوئے اور قافلے کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے۔
اس موقع پر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وہ قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے۔ یوں راستہ بند ہونے کے بعد انہوں نے لانگ مارچ میں شرکت کا ارادہ ترک کرتے ہوئے واپسی اختیار کرلی۔



















































