جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

دہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسران کیلئے اہم حکم

datetime 2  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)دہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسران کی غیر ملکی شہریت سے متعلق قواعد 2026 پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے،

سول سرونٹس کو غیر ملکی شہریت سے متعلق ڈیکلریشن ایک ہفتے میں جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے او ایم جاری کر دیا جس کے مطابق غیر ملکی شہریت، غیر ملکی سفری دستاویزات اور غیر ملکی شہری سے شادی کی تفصیلات دینا لازم ہوگا۔آفس میمورنڈم میں کہا گیا کہ عدم تعمیل یا غلط معلومات دینے کی صورت محکمانہ کارروائی ہوسکتی ہے، غیر ملکی شہریت کا ڈیکلریشن جمع کرانے کیلئے افسران کو ایک ہفتے کی مہلت دی جارہی ہے بصورت دیگر ڈیکلریشن جمع نہ کرانے والے افسران کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔آفس میمورنڈم میں کہا گیا کہ غلط ڈیکلریشن جمع کرانا سول سرونٹس کیلئے مس کنڈکٹ تصور ہو گا،

ڈیکلریشن جمع نہ کرانے پر سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت کارروائی ہوگی، سول سرونٹس کو اپنے اور زیر کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت متعلق تفصیلات دینا ہوں گی۔دریں اثنا چیف سیکرٹریز اور صوبائی پولیس سربراہان کو بھی اسی نوعیت کی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…