جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

حکومت، اپوزیشن مذاکرات: پی ٹی آئی کا لانگ مارچ بھی جاری رکھنے کا اعلان

datetime 2  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات حکومت کی خواہش پر شروع ہوئے ہیں، لانگ مارچ ضرور ہو گا اور مذاکرات کے ساتھ ساتھ جاری رہے گا،

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہوئے، نمازِ جمعہ سے قبل پہلا سیشن ہوا جبکہ نماز کے بعد مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے۔اپوزیشن رہنما سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں انصاف کی بات کروں گا، انصاف مکمل ختم ہو چکا ہے، ہمیں بانی تحریکِ انصاف سے ملاقات اور مشاورت چاہیے، ملاقات ہوئی تو معاملہ آگے بڑھے گا، ورنہ صورتِ حال جوں کی توں رہے گی، بانی تحریکِ انصاف کی رہائی اور انصاف چاہتے ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ بانی تحریکِ انصاف سے ملاقات اس لیے ضروری ہے تاکہ ان سے مشاورت کر کے مذاکرات کا ایجنڈا طے کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ بانی سے ملاقات کے بعد ہی آئندہ کا لائحہ عمل طے ہو گا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے معاملے پر بھی بات ہو گی، بانی سے ملاقات سب سے اہم ہے اور سب سے پہلے اپنے قائد سے ملاقات کی اجازت ملنی چاہیے۔

عامر ڈوگر نے کہا کہ شروع سے ملاقات اور مذاکرات کا حامی ہوں، سیاسی معاملات کو محاذ آرائی میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے، ہم نہیں چاہتے کہ کسی ادارے کے ساتھ تصادم یا لڑائی ہو۔علامہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اچکزئی صاحب کی ملاقات کا معاملہ مذاکرات میں رکھا جائے گا، بانی سے ملاقات کے بغیر معاملات حل نہیں ہو سکتے، مذاکرات کے حوالے سے کچھ شرائط طے ہونی چاہئیں اور مسائل کا آسان ترین حل بانی تحریکِ انصاف سے ملاقات ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…