اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ ایک پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 399روپے 34پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 3روپے 26پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390روپے 66پیسے فی لیٹر ہوگئی۔اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں(آج)2اکتوبر کیلئے ہیں۔



















































