منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

پیٹرول سبسڈی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کیلئے اہم اعلان

datetime 29  ستمبر‬‮  2026 |
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): وزیراعظم کی پیٹرول سبسڈی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے شہریوں کے لیے پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے طریقہ کار واضح کردیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق رعایتی نرخوں پر پیٹرول صرف ان گاڑیوں کو فراہم کیا جائے گا جن کا ٹوکن سسٹم میں پہلے سے جنریٹ ہوچکا ہو۔

آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سبسڈی کے لیے گاڑی کی باقاعدہ رجسٹریشن بھی ضروری ہے۔ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کو اسکیم کے تحت سستا پیٹرول فراہم نہیں کیا جائے گا۔

ایسوسی ایشن کے رہنما نعمان علی بٹ کے مطابق حکومتی ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ سبسڈی کی سہولت اسی صارف کو حاصل ہوگی جس کی گاڑی اس کے نام پر رجسٹرڈ ہو اور متعلقہ نظام میں اس کا ٹوکن بھی جاری ہوچکا ہو۔

انہوں نے بتایا کہ پیٹرول پمپ پر موجود عملہ سسٹم میں ٹوکن کی تصدیق کے بعد ہی متعلقہ گاڑی کو رعایتی پیٹرول فراہم کرے گا۔ کسی ایک گاڑی کے لیے جاری ہونے والے ٹوکن کی بنیاد پر دوسری گاڑی کو سبسڈی والا پیٹرول دینا قابل قبول نہیں ہوگا۔

ایسوسی ایشن نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسکیم سے فائدہ اٹھانے سے قبل گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹوکن کا ریکارڈ چیک کرلیں۔ حکام کے مطابق درست معلومات اور فعال ٹوکن کی موجودگی سے رعایتی پیٹرول کے حصول کے دوران ممکنہ مشکلات سے بچا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…