جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

آئی سی سی کا انٹرنیشنل کرکٹ شیڈول میں بڑی تبدیلی پر غور

datetime 24  ستمبر‬‮  2026 |

دبئی (این این آئی)دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی کرکٹ آپریشنز ورکشاپ شروع ہوگئی جس میں 2027-31 کے فیوچر ٹور پروگرامز پر اہم بات چیت متوقع ہے۔

آئی سی سی کی موجودہ ایف ٹی پی سائیکل مارچ 2027 میں مکمل ہو جائیگی۔ذرائع کے مطابق اس ہفتے ہونے والی ملاقاتوں میں کئی اہم معاملات پر پیش رفت ہوگی تاہم مکمل اور حتمی ایف ٹی پی کا اعلان نومبر میں بالی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس سے قبل متوقع نہیں ہے،اس کی وجہ مختلف ممالک کے شیڈول میں موجود کئی اہم معاملات ہیں۔نئے سائیکل میں مکمل رکن ممالک کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں دوطرفہ ون ڈے میچز کم ہوسکتے ہیں تاہم ون ڈے کرکٹ کے عالمی کپ کی اہمیت برقرار رہے گی اور تین یا چار ملکی سیریز کے ذریعے 50 اوورز کی کرکٹ کو مزید اہم بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کے درمیان بڑی باہمی سیریز کا خاکہ پہلے ہی طے شدہ ہے۔ایشیز 2027، 2029ـ30 اور 2031 میں شیڈول ہے جبکہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان بھی ٹیسٹ سیریز طے ہیں۔2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی واپسی بھی شیڈولنگ کے لیے بڑا چیلنج ہوگی۔دوسری جانب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں افغانستان، آئرلینڈ اور زمبابوے کی شمولیت سمیت دیگر تجاویز زیرغور ہیں۔ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کے مزید سپلائرز کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…