اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست، انگلینڈ نے پہلی بارہوم سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کردیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2026 |

برمنگھم (این این آئی)انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

برمنگھم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 130 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، انگلینڈ نے میچ کے آخری مرحلے میں پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا۔انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 62 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ جارڈن کاکس 59 رنز بنا کر نمایاں رہے،دونوں بلے بازوں نے ہدف کے تعاقب میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔تیسرے ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تین میچز کی سیریز 3-0 سے جیت کر وائٹ واش مکمل کر لیا، پاکستان پوری سیریز میں انگلینڈ کے خلاف کوئی ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

اس سے قبل کستانی ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آٹ ہوگئی اور انگلینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 130 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 95 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ بابر اعظم نے 76 اور اذان اویس نے 59 رنز کی اننگز کھیلی، سعود شکیل 29 اور غازی غوری 16 رنز بنا سکے۔صائم ایوب اور عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آٹ ہوئے، تاہم ٹیل اینڈرز نے انگلش بالرز کے خلاف بھرپور مزاحمت کی۔رضا اللہ نے ٹیسٹ ڈیبیو میں شاندار 81 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، محمد عباس نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 40 رنز بنائے۔ٹیل اینڈرز کی مزاحمت نے پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا، اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 453 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان کی پہلی اننگز 133 رنز پر ختم ہوگئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…