اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

حرا مانی کا نیا فوٹوشوٹ، سوشل میڈیا پر تنقید

datetime 12  ستمبر‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر اپنے نئے فوٹوشوٹ کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں

تاہم اس بار ان کے انداز کو پسند کیے جانے کے بجائے بعض صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حرا مانی نے شوبز کیریئر کا آغاز میزبانی سے کیا، بعد ازاں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور متعدد مقبول ڈراموں میں اداکاری کے ذریعے اپنی شناخت بنائی۔ وقت کے ساتھ اداکارہ کے فیشن اور طرزِ انتخاب میں بھی نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔حال ہی میں حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ مختلف انداز میں دکھائی دے رہی ہیں۔ تصاویر میں اداکارہ نے گھٹنوں تک آنے والا لباس زیب تن کیا جبکہ میک اپ نسبتاً سادہ رکھا گیا ہے، جب کہ انہوں نے اپنے بال بھی مختصر انداز میں کٹوائے ہیں۔فوٹوشوٹ کی بعض تصاویر میں اداکارہ نے قدرے جرات مندانہ انداز اختیار کیا، جس کے بعد تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔تصاویر پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔

بعض صارفین نے حرا مانی کے نئے انداز کو پسند کیا، تاہم کئی صارفین نے ان کے لباس اور فیشن انتخاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے نامناسب قرار دیا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے موجودہ فیشن انداز کا ان کے ماضی کے انداز سے تقابل بھی کیا گیا اور بعض نے شوبز میں آنے کے بعد ان کے طرزِ لباس میں ہونے والی تبدیلی پر تبصرے کیے۔حرا مانی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے تاحال کوئی وضاحت یا ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ان کا نیا فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…