کراچی (آن لائن ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر6پیسے کم ہو گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 105.52روپے سے کم ہو کر105.46روپے اور قیمت فروخت 105.57روپے سے کم ہو کر105.51روپے ہو گئی اسی طرح 40پیسے کی نمایاں کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 106.50روپے سے کم ہو کر106.10روپے اور قیمت فروخت 106.70روپے سے کم ہوکر106.30روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز روپے کے مقابلے یورو کی قدر میں1.15روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد یورو کی قیمت خرید114.40روپے سے کم ہو کر113.25روپے اور قیمت فروخت115.40روپے سے کم ہو کر114.25روپے پر آ گئی تاہم برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 160.50روپے اور قیمت فروخت 161.50روپے پر بدستور برقرار دیکھی گئی ۔
مزید پڑھئیے: ذولفقار مرزا کے آصف زرداری کے بارے میں ایسے نازیبا الفاظ جو آپ کو شرمندہ ہونے پر مجبور کر دیں گے
اعجاز خان کے اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات