اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

اہرام مصر میں درجہ حرارت کی پر اسرار تبدیلیوں کا انکشاف

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

قاہرہ(نیو ز ڈیسک ) اہرام مصر سے متعلق نت نئے حقائق جاننے کے لیے اکثر ماہرین آثار قدیمہ اور سائنس دان کھوج میں لگے رہتے ہیں اور اس کی ساخت سے لے کر ممیوں کے وجود تک سب ہی کچھ ان کے لیے ابھی بھی کسی اچنبے سے کم نہیں جب کہ اب بین الاقوامی ماہر تعمیرات اور سائنس دانوں کی ٹیم نے غِزہ کے اہرام میں پراسرارحرارتی بے قاعدگیاں یا درجہ حرارت میں تبدیلی محسوس کی ہے۔
عالمی ماہرین کی ٹیم کا کہنا ہے کہ حرارتی کیمروں نے عظیم اہرام مصر کے نیچے 3 متصل پتھروں میں درجہ حرارت میں حیرت انگیز اضافے کا پتا چلایا ہے جس کا عام حالات میں ہونا ممکن نہیں جب کہ حکام کا کہنا ہے اس درجہ حرارت میں تبدیلی اہرام کے اندر خالی جگہوں کی موجودگی، اندرونی طور پر ہوا کا نہ گزرنا اور مختلف تعمیراتی مواد کے استعمال سمیت کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے سامنے یہ تبدیلی اس وقت سامنے آئی جب وہ اہرام میں پوشیدہ خانے تلاش کر رہے تھے۔
فیراو¿س خوفو (کیوپس)، کیفرا (کیفرین) اور مین کور (مائسیرنس) کے مقبرے تقریباً 2613 تا 2494 قبل مسیح میں چوتھے شاہی سلسلے میں تعمیر ہونے والے مقبروں میں مصر، فرانس، کینیڈا، اور جاپان کے ماہر تعمیرات اور سائنس دانوں کی ٹیم نے طلوعِ آفتاب اور غروب آفتاب کے اوقات میں اہرام کے سروے کے لیے انفراریڈ تھرموگرامی کا استعمال کیا اور ماہرین نے گرمی بڑھنے اور تپش کم ہونے دونوں اوقات کے دوران متعدد حرارتی بے قاعدگیوں کو نوٹ کیا ہے۔
اس انکشاف پر ماہرین کا کہنا تھا کہ اِس طرح کی بے قاعدگیوں کی وضاحت کے لیے بہت زیادہ قیاس آرائیاں اور ممکنات بنانے پڑیں گے جن میں سطح کے پیچھے فضلے کی موجودگی اور اندرونی ہوائی روک شامل ہیں۔ عالمی ٹیم کا کہنا ہے کہ عظیم ہرم ہرمِ خوفو کی زمینی سطح پر مشرق کی جانب خاص طور پر بڑی بے قاعدگیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اہرام پر تحقیق کے منصوبے میں اِس کی ساخت کی مزید تحقیق کی جائے گی جس کا آغاز 25 اکتوبر سے ہو گا اور اِس کا 2016 کے اختتام تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…