اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے خلاف خود کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھارت نے امریکہ سے مسلح ڈرونز خریدنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق بھارت امریکہ سے مسلح ایونجر ڈرون خریدنے والا پہلا ملک بننے کے لیے خاصا کوشاں ہے. ان ڈرونز کے ذریعے بھارت پاکستان کے کسی بھی کونے پر حملہ کرنے کے قابل ہو جائے گا. بغیر پائلٹ کے یہ ائیر کرافٹ جنرل اٹامکس ایراناٹیکل سسٹمز کی جانب سے بنائے گئے ہیں جو کہ انتہائی تیز ہیں. بغیر پائلٹ یہ طیارے خریدنے کے بعد بھارت نئی دہلی سے ہی پاکستان کے شہریوں کو نشانہ بنا سکے گا. اگر امریکہ کی جانب سے بھارت کی یہ درخواست منظور کر لی گئی تو بھارت اور امریکہ کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو جائے گا
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات