جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان اور بیلاروس کا تعلیم ،صحت وتجارت سمیت18 شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
Prime Minister Muhammad Nawaz Shairf in delegation level talks with Prime Minister of Belarus Mr. Andrey Kobyakov at PM House Islamabad on 10th November 2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور بیلاروس کاتجارت ،معیشت ،زراعت ،صحت ،تعلیم سمیت18 مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے روڈ میپ پر دستخط کر دیئے ،جبکہ اسلام آباد اور منسک نے سفارتخانوں کی تعمیر کیلئے اراضی دینے پر اتفاق کیا ہے،انسانی بنیادوں پر روڈ میپ کا تعاون 2015 سے 2020 کا ہوگا،منگل کے روز وزیر اعظم ہاﺅس میںپاکستان اور بیلاروس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی تقریب منعقد ہوئی اوروفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ،پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم نواز شریف جبکہ بیلاروس وفد کی قیادت آندرے کوبیا کوف نے کی،دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے روڈ میپ پر اتفاق کیا ہے اور تجارت ،معیشت ،زراعت ،تعلیم سمیت 18 مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اور معاہدہ طے پایا گیا ہے جس کے تحت اسلام آباد اور منسک سفارت خانوں کی تعمیر کیلئے اراضی فراہم کریں گے۔بیلاروس کی بریسٹ ریجنل ایگزیکیو کمیٹی اور حکومت بلوچستان ، وٹ بسک ریجن اور حکومت خیبر پختونخوا ،منسک ریجن اور حکومت پنجاب ،موگی لیف شہر کیگزی کیوٹ کمیٹی اور ضلعی حکومت لاہور ،حکومت سندھ اور گومیل ریجنل ایگزیکٹو کمیٹی ،بیلاروسین چیمبر اور اسلام آباد چیمر آف کامر س ،بریسٹ برانچ اور کراچی چیمبر آف کامرس ،بیلاروس کی موگی لیف برانچ اور لاہور چیمبر آف کامرس کے درمیان تعاون کے یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ،اس موقع پر صوبائی حکومتوں اور مختلف شعبوں کے نمائندے بھی موجود تھے جنہوں نے بیلاروس وفود کے ساتھ معاہدوں کا تبادلہ اور مصافحہ کیا۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا
وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے بیلاروس ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوبیا کوف آندرے کو پہلی مرتبہ پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں ،میرا دورہ بیلاروس دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ ملا ہے ،بیلاروس وزیر اعظم کی آمد سے تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، گزشتہ چھ ماہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 3 مرتبہ اعلیٰ سطحی رابطہ ہوا ہے جو دونوں ممالک کو قریب لانے میں مدد گار ثابت ہوا ہے،بیلاروس وزیر اعظم کے ساتھ تجارت ،سرمایہ کاری ،معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا ہے جبکہ علاقائی و عالمی معاملات پر بیلاروس کی قیادت سے بات چیت ہوئی ہے انہوں نے عالمی سطح پر ہمارے کردار اور موقف کی تائید کی ہے،بزنس فور م کے تیسرے اجلاس سے تاجر برادری میں تعلقات کو مزید فروغ ملے گا،اس موقع پر بیلاروس وزیر اعظم کوبیا کوف آندرے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دورہ پاکستان کی دعوت دینے پر وزیر اعظم نواز شریف کا مشکور ہوں، بہتر میزبانی اور شاندار استقبال پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں،انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں پر دستخط تعلقات کو مستحکم کرنے کا عزم ہے، معیشت کے شعبے میں پاکستان سے تعاون بڑھائیں گے ،زراعت کے شعبے میں مختلف مصنوعات پاکستان کو فراہم کریں گے ، زراعت اور خوراک کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کریں گے ،باہمی تجارت کا حجم بھر پور صلاحیت تک بڑھائیں گے ،زراعت ،انفراسٹرکچر اور معدنیات اور تیل اور گیس کے شعبے میں تعاون بڑھائیں گے ۔بعد ازاں وزیر اعظم نے بیلاروس ہم منصب آندرے کوبیاکوف کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں بیلاروس کے وزراءاور وفد نے بھی شرکت کی ۔
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…