پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

یونس خان انگلینڈ سے سیریزکے بعد ون ڈے سے ریٹائرہوجائینگے ، غیر ملکی میڈیا کا دعوی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

لاہور(آن لائن) ایک غیرملکی خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان انگلینڈ سے سیریز کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائینگے۔ یونس کو حالیہ سیریز کیلیے ایک بار پھر ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنانے پر مختلف حلقوں کی جانب سے سلیکٹرز پر خاصی تنقید ہو رہی ہے ، ٹیم مینجمنٹ خصوصاً ہیڈ کوچ وقار یونس بھی اس سے خوش نہیں ، سینئر بیٹسمین کوٹیسٹ میں بہتر کارکردگی پر ون ڈے میں ایک اور لائف لائن دی گئی۔ اس سے قبل رواں برس کے آغاز میں ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد انھیں ڈراپ کیا گیا تھا ، یونس ون ڈے کرکٹ میں واپسی کیلیے خاصے بے چین تھے اور کئی بیانات میں اس حوالے سے خواہش بھی ظاہر کی ، قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ باعزت انداز سے ریٹائرمنٹ چاہتے ہیں اسی لیے زور دے کر ون ڈے سکواڈ میں واپس آئے اور اب انگلینڈ سے سیریز کے بعد ازخود کھیل کو چھوڑیں گے البتہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…