اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمنٹ کی کارکردگی سے جہاں عوام مایوس ہیں وہیں اب ایوان کے اندر سے بھی اس کا برملا اظہارکیا جارہا ہے جس کا واضح ثبوت قومی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کے لئے ایک رکن پارلیمنٹ کی جانب سے اپنے ووٹ پر اپنے غصے کا اظہار ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسپکر کے انتخاب کے لئے 300 اراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس میں سے ایک ووٹ کو مسترد کردیا گیا۔ مسترد شدہ ووٹ پر پارلیمنٹ کی کارکردگی سے مایوس رکن کی جانب سے سرخ سیاہی سے تحریرکیا گیا تھا کہ یہ پارلیمنٹ ملک دشمن عوام دشمن اور کسان دشمن ہے اس لئے اسے ووٹ دینا جرم ہے۔ ووٹ پر سرخ سیاہی سے کراس کا نشان بھی بنایا گیا تھا جو رکن کی مایوسی ظاہرکرتی ہے۔















































