جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایران میں سات سو سے زائد پاکستانی زائرین پھنس کر رہ گئے

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) ایران میں 700سے زائد پاکستانی زائرین پھنس کر رہ گئے ہیں ، یہ زائرین عراق جانے کے لئے ویزے کے حصول کے منتظر ہیں ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ زائرین یوم عاشورہ کے لئے عراق جانا چاہتے تھے اور کراچی میں موجود ٹریول ایجنسی کارواں کے ساتھ معاملات طے کئے تھے کراچی کے گلشن جوہر ایریا میں موجود ٹریول ایجنسی نے زائرین کو ایران اور عراق میں مقدس مقامات کی زیارت کیلئے بجٹ پیکج پیش کیا تھا جس سے وہ صرف ساٹھ ہزار روپے میں اپنا سفر کرسکتے تھے جو اوسط کرائے کا صرف نصف ہے رپورٹس میں زائرین کے انٹرویو کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ہم نے ٹریول ایجنسی اس لئے منتخب کی کہ یہ اچھا پیکج دے رہی تھی تاہم ہمیں کوئی آئیڈیا نہیں تھا کہ ہمارے ساتھ کیا ہوگا ؟ زائرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹور آپریٹرز امینہ گوہر سے بھی رابطہ کیا اور وہ بھی ہمارے پاسپورٹس لیکر غائب ہوگئی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق ٹریول ا یجنسی کے ملازمین بھی اس اچانک صورتحال سے پریشان دکھائی دیتے ہیں کاررواں کے سینئر مینجر عون جعفری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے پہلے بھی اس طرح کے دورے ترتیب دیئے تاہم ایسا کبھی نہیں ہوا جس طرح ابھی ہوا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…