جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

آئی فون اور ایپل کی جانب سے صارفین کےلئے خوشخبری

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ’یوفون‘ اور ’ایپل‘ کے درمیان آئی فون 6ایس اور 6ایس پلس کی فروخت کا معاہدہ طے پاگیاہے جس کے تحت آئندہ ماہ سے یوفون آئی فون کے نئے ماڈل باضابطہ طورپر اپنے گاہکوں کیلئے پیش کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایک ماہ سے دنیا میں ایپل کے نئے ماڈل متعارف ہوچکے ہیں اور توقعات کے مطابق فروخت کے ریکارڈ توڑرہے ہیں جبکہ لاکھوں آئی فون کا پہلے ہی آرڈر دیاجاچکاہے اور اب پاکستانی فینز کیلئے بھی اعلان کردیاگیا۔
میڈیااطلاعات کے مطابق ابتدائی طورپر ان کی قیمتوں سے متعلق کچھ معلوم نہیں ہوسکاتاہم توقع ہے کہ آئی فون 6ایس 80,000روپے سے زائد جبکہ 6ایس پلس کی قیمت اس سے بھی دس ہزار زائد ہوگی۔امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ یوفون کمپنی’ لاک‘ ہوگا اور اس کیساتھ کچھ ضروری ڈیٹا، منٹس اور ایس ایم ایس بھی دیئے جائیں گے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں ایپل کا کوئی باضابطہ پارٹنرنہیں ہے اور اسی وجہ سے ملک میں موجود زیادہ تر آئی فون درآمد شدہ ہیں اوران پر ٹیکس بھی لاگوہوتاہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں بدستور اضافہ ہوتاہے لیکن زیادہ تر لوگ باضابطہ فون کی لانچنگ کا انتظار کرتے ہیں۔
یوفون نے کہاہے کہ نومبر کے وسط تک آئی فون کے نئے ماڈلز کی پیشکش کردی جائے گی اور دسمبر تک تمام موبائل فون پیش کردیئے جائیں گے۔

مزید پڑھئیے: کیا عمران خان تیسری شادی کرنے والے ہیں ؟ سینئر اینکر کا دلچسپ جواب
مزید پڑھئیے: آسف علی زرداری اگلے اتوار گرفتار ہونے والے ہیں، ایک سینئر اینکر کا انکشاف



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…