اسلام آباد (آن لائن) وزارت داخلہ کی جانب سے سیکورٹی کے حوالے موبائل سموں کی رجسٹریشن کے باوجود ملک بھر میں رجسٹرڈ سموں کی تعداد 11 کروڑ 64 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جس میں سب سے زیادہ صوبہ پنجاب میں چھ کروڑ 62 لاکھ سے زائد سمیں استعمال کی جارہی ہیں ۔ آن لائن کے پاس سرکاری دستاویزات کے مطابق اس وقت ملک بھر میں رجسٹرڈ سموں کی تعداد 11 کروڑ 64 لاکھ 31 ہزار 5 سو 23 ہیں جن میں سب سے زیادہ صوبہ پنجاب کی 6 کروڑ 62 لاکھ 98 ہزار 7 سو 52 ہیں جبکہ سندھ میں 2 کروڑ 64 لاکھ 29 ہزار 8 سو 16 سمیں متحرک ہیں ‘ کے پی کے میں 1 کروڑ 46 لاکھ 34 ہزار 2 سو 46 سمیں ہیں‘ بلوچستان میں 32 لاکھ 60 ہزار 6 سو 92 سمیں ہیں‘ آزاد کشمیر میں 23 لاکھ 14 ہزار 8 سو 62 سمیں ہیں‘ گلگت بلتستان میں 3 لاکھ 34 ہزار 8 سو 71 اور اسلام آباد اور فاٹا میں 31 لاکھ 58 ہزار 2 سو 77 سمیں متحریک ہیں۔