ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

خام تیل کی قیمتیں برسوں تک کم سطح پر رہیں گی، آئی ایم ایف چیف

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈ نے خام تیل کی قیمتیں برسوں تک کم سطح پر رہنے کا انتباہ ظاہر کرتے ہوئے خلیجی ممالک پرزور دیا ہے کہ وہ اپنے بجٹ ان قیمتوں کے مطابق ایڈجسٹ کریں۔خلیجی ممالک کے وزرا اور حکام سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ممالک اب تیل اورگیس کی آمدنی پرانحصار نہیں کرسکتیں، ہم سمجھتے ہیں تیل کی قیمتیں جس سطح پراب ہیں وہ برسوں تک اسی لیول پر رہیں گی جس کے نتیجے میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک کو کسی حد تک مالیاتی ایڈجسٹمنٹس کرنا ہوں گی۔ انھوں نے کہاکہ جی سی سی ممالک کی شرح نمو آئندہ سال 3.2 فیصد سے گھٹ کر 2.7 فیصد رہ جائے گی جبکہ تیل قیمتوں میں کمی کے باعث رواں سال تیل کی برآمدی آمدنی2014 کے مقابلے میں 275ارب ڈالر کم ہوگی۔ انھوں نے کہاکہ ایڈجسٹمنٹس میں اخراجات خاص طور پر پبلک سیکٹر ویجز پر سختی سے کنٹرول شامل ہونا چاہیے جبکہ نجی شعبے کی ترقی کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے، جلد اچھی طرح سوچ سمجھ کر مالی استحکامی حکمت عملیاں اپنانے کی ضرورت ہے اور اس کا اظہار بھی کرنا چاہیے تاکہ لوگوں کو پتاچلے کہ کس قسم کی ایڈجسٹمنٹس کی جا رہی ہیں، ان ایڈجسٹمنٹس کا انحصار ہر ملک کے حجم اور ضرورت کے مطابق مختلف ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…