ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

تارکین وطن کا بحران،یورپی بینک کا انتباہ

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

براٹسلاوا، سلواکیہ(نیوزڈیسک)یورپی سرمایہ کاری بینک کے سربراہ ویرنر ہویرنے کہا ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ میں جاری مہاجرین کا سب سے بڑا بحران یورپ کے لیے شدید مالی مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔مشرقی یورپی ملک سلوواکیہ میں منعقدہ ایک کانفرنس کے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے ویرنر ہویرنے کہا کہ ابھی تک اس پہلو کو کم اہم سمجھا جا رہا ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ اس بحران کا معاشی پہلو جلد ہی یورپی ممالک کے وزائے خزانہ کی آنکھوں کے سامنے ہو گا۔یورپی سرمایہ کاری بینک کے سربراہ نے یونین کے رکن ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے مزید کہنا تھا، بہتر ہو گا ہم اس مسئلے سے نبرد آزما ہونے کے لیے منصوبہ بندی کر لیں، یہ معاملہ بہت واضح ہے لیکن لگتا ہے کہ ابھی کچھ لوگوں کو اس مسئلے کی گہرائی سمجھنے کے لیے مزید وقت لگے گا۔ بہت سے لوگ معاشی مسئلے کو ایک خطرے کے طور پر دیکھیں گے لیکن یہ ایک اچھا موقع بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ہویر کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز ہی یورپی کمشن نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ 2017ءتک یورپی یونین میں تیس لاکھ تک کی تعداد میں مزید مہاجرین کی آمد متوقع ہے۔ تاہم یورپی کمیشن کے مطابق مہاجرین کی متوقع آمد سے یورپی یونین کی معیشت کو نقصان نہیں بلکہ کسی حد تک فائدہ ہی پہنچے گا۔ یورپی کمیشن کا اندازہ ہے کہ مہاجرین کا بحران یورپی ممالک میں مجموعی قومی پیداوار میں 0.2 یا 0.3 فیصد اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔تاہم یورپی سرمایہ کاری بینک کے سربراہ اس بات سے متفق نہیں ہیں۔ ہویر نے کہا کہ مجھے مکمل یقین ہے کہ ہم اس مسئلے سے اس وقت تک نہیں نمٹ سکتے جب تک ہم یورپی یونین کی سطح پر ایک متفقہ لائحہ عمل اختیار نہ کر لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…