نیو یارک (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک شخص کے دماغ کا ہنگامی آپریشن کر کے زندہ کیڑا (ٹیپ ورم) نکالا گیا ہے جو ممکنہ طور پر خنزیر کا گوشت کھانے کے سبب پیدا ہوا۔کیلی فورنیا میں ایک شخص لوئس اورٹز کوہسپتال میں سر میں شدید درد کے سبب داخل کیا گیا، ڈاکٹر نے دماغ کے سکین میں کیڑے کے لاروا کو دیکھا اور مریض کو بتایا کہ وہ صرف 30 منٹ تک زندہ رہے گا تاہم ہنگامی ا?پریشن کے بعد کیڑا نکال دیا گیا، کیڑا دماغ میں ایک رسولی میں بڑا ہو رہا تھا جس سے دماغ میں خون کی گردش بند ہو گئی تھی۔امریکہ میں بیماریوں کی روک تھام کے قومی مرکز کے مطابق کئی مریضوں کی آنتوں میں خنزیر کے گوشت کی وجہ سے پورک ٹیپ وارم کے خورد بینی انڈے موجود ہوتے ہیں۔