بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

امیرممالک میں لوگوں کی متوقع عمر میں 10 سال کا اضافہ ہوا ہے، رپورٹ

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک ) عالمی ادارے کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 1970 کے بعد امیر ممالک کے باشندوں کی متوقع اوسط عمروں میں 10 سال کا اضافہ ہوا ہے۔
آرگنائزیشن فار اکنامک کارپوریشن اینڈ ڈیولپمنٹ کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ امیر ممالک میں لوگوں کی خوشحالی کے باعث ان کی عمروں میں 10 سال کا اضافہ ہوگیا ہے یعنی اب ان ممالک کے لوگوں کی اوسط عمر میں بھی اضافہ ہوا ہے تاہم امریکی اس دوڑ میں بہت پیچھے ہیں اور تیار کردہ 34 ممالک کی فہرست میں سے 27 وں نمبر پر ا?ئے ہیں۔ 40 سال قبل امریکیوں کی اوسط عمر پوری دنیا کے ممالک سے بہتر تھی لیکن اب اس میں کافی کمی ا?ئی ہے حالانکہ امریکا اپنے لوگوں کی صحت پر دیگر امیر ممالک کے مقابلے میں 2 تہائی زیادہ خرچ کرتا ہے لیکن امریکیوں کی متوقع عمر کم ہونے کی وجوہات میں کمزور ہیلتھ سیکٹر، تنخواہوں میں عدم توازن، ادویات کا غیر قانونی استعمال، موٹاپے کا بڑھنا اور ٹریفک حادثات میں اضافہ شامل ہیں۔
تحقیق کے لیے منتخب 34 ممالک میں لوگوں کی اوسط عمر بڑھ کر 80.5 ہوگئی ہے جب کہ یہ عمر 1970 میں 70 سال تھی اسی طرح خواتین کی اوسط عمریں مردوں سے زیادہ ہں اور اس میں سابقہ کی گئی تحقیق کے مطابق تسلسل پایا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق جاپان اس فہرست میں سب سے ا?گے ہے جہاں اوسط متوقع عمر 83.4 ہے جب کہ سوئزرلینڈ اور اسپین بھی اس کے قریب قریب موجود ہیں اوراٹلی، فرانس اور آسٹریلیا کے باشندوں کی اوسط عمریں بھی کچھ فرق کے ساتھ اتنی ہیں۔
فہرست میں سلواکیہ، ہنگری اور میکسیکو کافی پیچھے ہیں اور وہاں متوقع عمر ٹاپ ممالک سے 9 سال کم ہے۔ ا?سٹریا، ایسٹونیا، فرانس اور ہنگری میں لوگ کی صحت کو خطرات شراب نوشی کے بے تحاشا استعمال اور سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہیں جب کہ یہ رسک فیکٹر ناروے اور سویڈن میں انتہائی کم ہیں اور یہاں کے لوگ ان کا بہت کم استعمال کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…