اسلام آباد (نیو ز ڈیسک ) نوجوان نسل کی پسندیدہ فاسٹ فوڈ اور انرجی ڈرنکس میں کیا کیا شامل ہے کے بارے میں ایک کتاب میں ہوش ربا انکشافات کئے گئے ہیں۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق میکڈانلڈ کے چکن میکنگٹس میں میں ڈیکسٹروز کیمیکل ملایا جاتا ہے جو چمڑے کونرم رکھنے کے لئے استعمال ہوتا ہے اسی طرح کلون ڈائک بارز میں سیلولوز نامی کیمیکل استعمال ہوتاہے جو جو ریان اور سیل فون میں استعمال ہوتا ہے۔ اورو وہیٹ ہیلدی ملٹی گرٹن بریڈ میں غذائی اجزا کے ہمراہ کم از کم تیس کیمیکل استعمال ہوتے ہیں اسی طرح چکن میکنگٹس میں چالیس کیمیکل استعمال ہوتے ہیںاسی طرح نیکڈ گرین مشین100%جوس سموتھی میں سو لہ اجزا شامل ہیںہاٹیسٹ ٹوئنکیز میں 42اجزا استعمال ہوتے ہیں۔ کلون ڈائک بار میں گلائی کول مونیسٹرز کیمیکل استعما ل ہوتا ہے جو خام تیل میں کلورین ڈالنے کے بعد حاصل ہوتا ہے یہ کیمیکل آئس کریم کو گاڑھا اور رنگت دینے کے لئے استعما ل ہوتا ہے۔ ہاٹیسٹ ٹوئنکی میں گلوکوز،گلیسرین سویابین آئل ، نمک مونو گلیسرائڈز ڈگلیسرائڈز، پولی سوربیٹ 60، سوڈیم سٹرائل لیکٹیلیٹ شامل کئے جاتے ہیں۔ اسی طرح ایتھائل وینالن اور بیزین بھی شامل کی جاتی ہے۔ سیبوں کو چمکدار بنانے کے لئے ان پر شیلاک نامی کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے شیلاک کیمیکل کیڑوں کے لاروں سے حاصل کیا جاتا ہے۔ اسی طرح ریڈ بل میں دعوے کے مطابق بھینسے کے مادہ منویہ سے حاصل کیمیکل شامل کیا جاتا ہے جو پہلے سے ہی انسانی جسم میں موجود ہوتا ہے