اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کثرت سے شراب نوشی اور الکوحل کا استعمال کرنے والی خواتین میں عام خواتین کے مقابلے میں کینسر میں مبتلا ہونے کے ذیادہ امکانا ہوتے ہیں۔حال ہی میں برطانیہ میں کیے گئے سروے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے 206چھاتی کے کینسر میں مبتلا خواتین سے سوالات کیے جن میں ایک چوتھائی خواتین بھی اس حقیقت سے آشنا نہ تھیں کہ ان میں یہ موذی بیماری الکوحل کا استعمال کرنے کے سبب پیدا ہوئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین الکوحل کا استعمال ترک کرکے اور توانائی سے بھرپور مشروبات کا استعمال کر کے کینسر سے بڑی حد تک محفوظ رہ سکتی ہیں۔ماہرین کی رائے کے مطابق ایک تہائی سے بھی کم خواتین کو اس بات کا علم ہے کہ موٹاپا بھی کینسر کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔علاوہ ازیں 23فیصد خواتین کو سرے سے اس بات کا کوئی علم نہیں کہ چھاتی کے کینسر کی بنیادی وجوہات کیا ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ ذیادہ سے ذیادہ خواتین میں چھاتی کے کینسر سے متعلق شعور و آگاہی مہیا کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں۔ماہرین کی رپورٹ کے مطابق نصف سے زائد خواتین اس حقیقت سے لاعلم ہوتی ہیں کہ ان کے شراب کے گلا س میں کتنے فیصد الکوحل ہے۔