پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

طلاق کے اسکرپٹ رائٹر جہانگیر ترین ہیں ، ریحام

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) برطانیہ میں موجود ریحام نے عمران خان سے علیحدگی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے شخص کا اب نام بتادیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بتایا کہ ریحام خان نے اپنے قریبی دوست کو یہ پیغام بھجوایا ہے جس میں عمران سے علیحدگی کے پس پردہ محرکات سے پردہ اٹھا ہے ۔ریحام خان کے مطابق جس شخص نے میاں بیوی کا رشتہ خراب کروانے میںمرکزی کردار اداکیا اس کا نام جہانگیر ترین ہے ۔ انہوں نے ہی عمران خان کومجھ سے بدظن کیا ۔ قریبی دوست کو بجھوائے جانے والے پیغام میں ریحام نے بتایا کہ طلاق کے سکرپٹ رائٹر جہانگیر ترین ہیں۔میرے برطانیہ جانے کے بعد ہی انہوں نے عمران خان کوطلاق کا مشورہ دیدیا۔جہانگیر ترین نے عمران خان سے کہا کہ اس سے پہلے کہ ریحام پریس کانفرنس کرے آپ اسے طلاق دیدیں ۔ علاوہ ازیں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اس چینل کے نمائندے نے بتایا کہ دوستوں کی وجہ سے دونوں میاں بیوی میں تلخ کلامی ہوتی تھی کیوں کہ عمران خان کے دوستوں کا اس طرح بلاروک ٹوک گھر میں آنا جانا ریحام کو پسند نہیں تھا ، ریحام نے ہی ان کے دوستوں کیلئے گھر میں الگ جگہ مقرر کروائی تاکہ گھر گھر ہی رہے ۔ نجی ٹی وی کے نمائندے کے مطابق ریحام کی جانب سے عمران کو تھپڑمارنے والی بات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں کیوں کہ سب بخوبی جانتے ہیں کہ کپتان کومارنا کوئی بچوں کاکھیل نہیں ۔بڑے میڈیا گروپ کے مطابق عمران خان کی عادت ہے کہ ورزش کرتے ہیں اور ایک روز انہوں نے کچھ کھائے پیئے بغیر ہی سخت ورزش کی جس سے ان کا بلڈ پریشر لو ہوگیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس موقع پر عمران خان کو جلد ہسپتال لے کر جانیوالی خاتون بھی ریحام خان ہی تھیں ۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…