اسلام آباد(نیوزڈیسک)بلدیاتی انتخابات کادوسرامرحلہ ،تحریک انصاف اب کس پوزیشن میں ہے ؟
اگر دو ہفتے بعد بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج بھی ہفتے کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی طرح آئے تو تحریک انصاف کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا اور وہ انتہائی پستیوں میں چلی جائیگی اور ن لیگ قابو سے باہر ہوجائیگی۔ دوسر ی جانب پیپلزپارٹی بھی اگر پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے میں سندھ میں ویسے ہی نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے تو جس تنزلی کا شکار وہ 2013کے عام انتخابات میں ہوئی تھی، وہ اسے کسی حد نکل آئیگی۔ اگر پہلے مرحلے کے نتائج کا اثر دوسرے مرحلے پر پڑا تو تحریک انصاف کا حال بہت برا ہوگا ۔ فطرتی طور پر ن لیگ بہت زیادہ ہواؤں میں اڑنے لگے گی ، کیونکہ اس نے پنجاب میں درست طور پر تحریک انصاف کو اپنا اصل حریف سمجھا ہوا ہے ، تحریک انصاف کی جانب سے بھی اس کے خلاف شدید مہم چلائی گئی۔ روزنامہ جنگ کے صحافی طارق بٹ کی رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے کے نتائج نے تحریک انصاف کو شدید نقصان پہنچایا اور اس صورتحال پر قابو پانے کیلئے اسے خاصاعرصہ درکار ہوگا۔ اس کے باوجود یہ کہنا قبل از ہوگا کہ پارٹی ختم ہوگئی ہے۔ تاہم تحریک انصاف اگر دوبارہ کامیابی کی ڈگرپرواپسی کی خواہش مند ہے تو اسے اپنی صفوں کی صفائی سمیت اپنی پالیسیوں پر بھی غور کرنا ہوگا۔
عارف نظامی کے ریحام خان کے بارے میں ایسے انکشافات کہ پوری قوم ششدررہ گئی
اس شکست کے بعد پارٹی میں اوپر سے نچلی ترین سطح تک احتساب کی ضرورت ہے ،کیونکہ پی ٹی آئی کے تمام بڑے رہنما اس افسوسناک صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔ تحریک انصاف گزشتہ بر س سے جس پالیسی پر گامزن ہے اسے انتخاب کنندگان کی جانب سے مسترد کردیا گیا۔ انتخانی نتائج سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے رنج و غم میں غیر معمولی طور پر اضافہ ہوگیا۔