کابل(نیوزڈیسک) روسی سفیر الیگزنڈر منٹسکی نے کہا کہ روس کی جانب سے افغان فورسز کو تربیت اور سازوسامان مہیا کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے ان خبروں کو افواہ قرار دے کر مسترد کر دی جن میں کہا جا رہا ہے کہ افغانستان ایک بار پھر امریکہ اور روس کے درمیان میدان جنگ بننے والا ہے۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ سرکاری ذرائع کے بغیر کوئی بھی خبر شائع نہ کی جائے۔