بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

میرے دل میں پاکستان کا خاص مقام رہے گا،مہمان نوازی پر پاکستانی عوام کا شکر گزار ہوں:امریکی سفیر

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)…پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے اپنے الوادعی پیغام میں کہا کہ وہ اس اعتماد کے ساتھ اسلام آباد سے جا رہے ہیں کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں۔ایک ویڈیو پیغام میں رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ اب جب کہ بحیثیت امریکی سفیر میں پاکستان میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہا ہوں میں اپنی بھرپور مہمان نوازی اور دوستی کے اس احساس کے لیے جو گزشتہ تین سال کے سفر میں میرے ساتھ رہا، پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔سفیر اولسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ان کے دل میں خاص مقام برقرار رہے گا۔ میں نے بطور سفارت کار اپنے سفر کا آغاز تیس سال پہلے کیا اور اس دوران بہت سی جگہوں پر خدمات سر انجام دیں مگر پاکستان کے لیے میرے دل میں خاص گوشہ موجود رہے گا۔انھوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ہم اپنے تاریخی اشتراک کو باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے حصول کی بنیاد پر فروغ دے رہے ہیں۔تعلیم، توانائی، سلامتی، صحت اور معاشی خوشحالی کے لیے ہمارا واضح عزم پاکستانی اور امریکی عوام کےدرمیان روابط کو مزید فروغ دیتا رہے گا۔گزشتہ ماہ ہی رچرڈ اولسن کو پاکستان اور افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیا تھا، وہ ڈین فیلڈمین کی جگہ لیں گے، جن کے عہدے کی میعاد رواں سال 18 ستمبر کو مکمل ہوئی۔سفیر رچرڈ اولسن پاکستان میں اپنے عہدے کی میعاد مکمل ہونے پر 17 نومبر کو نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔یاد رہے کہ امریکہ نے تجربہ کار سفارت کار ڈیوڈ ہیل کو پاکستان کے لیے نیا سفیر مقرر کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…