ملتان(نیوزڈیسک)ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے بلدیاتی انتخابات کےلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر مخدوم شاہ محمود قریشی کی رہائشگاہ کے سامنے انڈو ں پر گو شاہ گو کے نعرے درج کر کے احتجاج کیا ۔ ملتان میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے بدھ کو بھی شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے دھرنا دیا مظاہرین نے مرغی کے انڈوں پر گو شاہ گو کے نعرے درج کیے اور نوٹ لہرا کر بلدیاتی انتخابات کی ٹکٹیں خریدنے کا بھی نعرہ لگایا ۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارٹی ٹکٹ من پسند افراد کو دئیے ہیں جب تک ٹکٹوں کی مصنفانہ تقسیم نہیں کی جاتی تب تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔