فیصل آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت عابد شیر علی اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں دیگر فریقین کو جواب داخل کرانے کےلئے 10 نومبر تک مہلت د ی ہے جبکہ پنجاب بلدیاتی انتخابات میں انتخابی مہم کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عابد شیر علی نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ اپنی مونچھوں کا خیال رکھیں ۔بدھ کو ڈی سی اواور سی سی پی او فیصل آباد نے الیکشن کمیشن میں رپورٹ جمع کرادی .ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایاگیاکہ وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی اور رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اسلام کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ایف آئی آر درج ہے.انتخابی مہم ختم ہونے کے 11منٹ بعد تک جلسہ جاری رہا . جلسے کی پیشگی اجازت بھی نہیں لی گئی تھی ۔الیکشن کمیشن میں سماعت کےدوران فیصل انتظامیہ نے مزید شواہد جمع کرنے کیلئے . عابد شیر علی ا ورخواجہ اسلام نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی ۔میڈیا سے گفتگو میں عابد شیرعلی نے کہاکہ ان کےخلاف مقدمہ سیاسی مہروں کی چال ہے .ہفتہ کو 10 بجے وہاں کے آر او کے سامنے پیش ہونگا اور ان کو کہوں کا کہ اگر میں مجرم ہوں تو گرفتار کریں ورنہ بے گناہ ہوں تو ایف آئی آر سے میرے نام کا خارج کریں تاکہ میں جھوٹے مقدمہ والوں کے خلاف چارہ جوئی کروںگا۔اس موقع پر انہوں نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کو اپنی مونچھیں سنبھالنے کامشورہ بھی دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مونچھوں کا خیال رکھیں، عزت و احترام کے دائرے میں رہیں، مزید انتشار سے پارٹی کا ماحول خراب ہو گا عابد شیر علی نے کہا کہ فیصل آباد کا میئر وہی مقرر ہو گا جسے میاں برادران نامزد کریں گے۔