اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی نے سابق صدر پرویزمشرف کا نام ایوان میں لینے پر وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کو ڈانٹ پلا دی اور کہا ہے کہ جمہوری معاملات میں ڈکٹیٹرکانام استعمال نہ کیاجائے۔سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے سابق صدر پرویز مشرف کا حوالہ دیتے ہو ئے ایکشن سپیک لاﺅڈر دین ورڈز کی مثال استعمال کی تو چیئرمین رضا ربانی نے انہیں ڈانٹتے ہوئے کہا کہ اس کا نام جمہوری معاملات میں استعمال نہ کیا جائے . میں آئندہ اس کا نام نہ سنوں۔