اسلام آ باد(نیوز ڈیسک)ریحام خان نے وضاحت کی ہے کہ ابھی تک طلاق نہیں ہوئی ہے ، صرف طلاق کے فیصلے پر اتفاق ہوا ہے ۔ ریحام خان نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ طلاق ہی نہیں ہوئی توعدت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس بارے میں ریحام خان کی ”اب تک “ کی سینئر اینکر پرسن سے بات چیت ہوئی اب تک نے جب شرعی معاملے کی وضاحت کیلئے جامعہ بنوریہ کے مفتی نعیم سے رابطہ کیا توان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے صرف ترجمان کا بیان سامنے آیا ہے جو شرعی نقطہ نظر سے قابل اعتبار نہیں ۔ عمران خان کی ذاتی وضاحت ضروری ہے کہی بھی تین طلاقوںکا معاملہ ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔اگر عمران خان واضح کرتے ہیںکہ تین طلاقیں ہوگئی ہیں توعدت لازمی ورنہ رجوع کرنے کا حق محفوظ ہے
Reham Khan Exclusive Talk with Abb Talk on her Divorce by Top News