لاہور (نیوز ڈیسک) عمران خان کی جانب سے ڈاکٹروں کو مافیا قرار دینے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز نے 72 گھنٹے میں بیان واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ بیان واپس نہ لیا تو عمران کیخلاف احتجاج کرینگے، ڈاکٹروں کو مافیا قرار دیکر عمران اپنی مقبولیت کھو رہے ہیں۔پی ایم اے خیبر پی کے نے عمران کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ عدالت میں زیرسماعت معاملے پر ایسا بیان توہین عدالت ہے۔ عمران کو قانون کا احترام کرنا چاہئے۔