مانچسٹر (نیوز ڈیسک ) ریحام خان نے اپنی تقریر پر وضاحتیں دینا شروع کر دی ہیں ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان کا کہنا ہے کہ میری سنچری والی بات کا غلط مطلب لیا گیا، رپورٹنگ کرنی ہی ہے تو رپورٹنگ میں اخلاقیات کا خیال بھی رکھا جائے. واضح رہے کہ عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام خان پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آئی ہیں جبکہ ان کا کہنا تھا کہ چھکا تو سب ہی لگا لیتے ہیں کامیابی طویل پارٹنر شپ سے سنچری بنانے ہی سے ملتی ہے. تاہم اب ریحام خان نے اپنے اس بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میری سنچری والی بات کا غلط مطلب لیا گیا