مظفر گڑھ(نیوزڈیسک) پولیس نے چینی دوشیزہ ڈولی کی چین واپسی کیلئے چینی سفارتخانے کو خط لکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مظفر گڑھ کی طرف سے لکھے گئے خط میں چینی سفارتخانے سے درخواست کی گئی ہے کہ ڈولی کو چین واپس بھیجنے کے انتظامات کیے جائیں۔ ڈولی کو پولیس کی طرف سے مکمل سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے لیکن ڈولی بضد ہے کہ وہ حٰم جتوئی سے ملے بغیر واپس نہیں جائے گی۔ پولیس کے خط کے جواب میں چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ چینی حکومت نے ڈولی کو باقاعدہ ویزہ جاری کیا ہے اس لیے ڈولی کو چین واپسی کیلئے مجبور نہیں کیا جاسکتا۔