جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

آپ کی ای میل کا جواب پہلے سے حاضر

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اب آپ کے لیے اپنا ای میل ان باکس خالی کرنے کا عمل پہلے سے تیز ہونے والا ہے اگر آپ گوگل کی انِ باکس ایپ استعمال کرنا شروع کردیں۔
’سمارٹ ریپلائی‘ نامی اس نئے فیچر کی مدد سے آنے والی ای میلز کے مواد کو دیکھتے ہوئے ان کے مختصر جواب خود ہی دے دیے جائیں گے۔گوگل کو یاد ہوگا ذرا ذراگوگل نے بتایا کے کس طرح یہ ایپ ان ای میلز کی شناخت کرتی ہے جن کا جواب دینا ضروری ہوتا ہے اور ان کے جواب کے لیے تجاویز دیتی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر صارف کے ردِ عمل کے مطابق وقت کے تصرف کو بہتر بنائے گا۔گوگل نے اس ’اِن باکس ایپ‘ کو تجرباتی طور پر مئی 2015 میں صارفین کے لیے پیش کیا تھا۔اس میں کئی دوسرے فیچرز بھی متعارف کروائے۔اس میں صارف کو چوکنا کرنے کے لیے یاد دہانی، سفر کے لیے راستوں کی نشاندہی اور آئندہ کے کاموں کی تجاویز دینے کے فیچرز شامل ہیں۔گوگل کی جانب سے ایک بلاگ میں اس فیچر کے استعمال کی ایک جھلک بھی دکھائی گئی ہے جس میں ایک ای میل کا جواب دیا گیا۔ اس ای میل میں چھٹیوں سے متعلق منصوبے کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔
ایپ کے مجوزہ جواب میں ’فی الحال کوئی منصوبہ نہیں‘، ’ میں جلد بتاو¿ں گا‘ اور ’میں ابھی اس بارے میں سوچ رہا ہوں‘ شامل تھے۔
یہ مجوزہ جوابات اسی طرح بھی بھیجے جا سکتے ہیں اور ان میں مزید تفیصلات بھی شامل کر کے جواب دیا جا سکتا ہے۔اس اِن باکس کی اپ ڈیٹ جلد جاری کی جائے گی جو اینڈروئڈ میں قابلِ استعمال ہوگی۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…