ممبئی(نیوز ڈیسک)پاکستان کی مذہبی تنظیم جماعت الدعوةکے سربراہ حافظ سعید کی طرف سے سماجی رابطے کی سائٹ پر کہا گیا ہے کہ بھارت میں جن مسلمان بھائیوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے انھیں پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔رپورٹ کے مطابق حافظ سعید کی طرف سے یہ بیان بھارتی مذہبی تنظیم وشواہندو پریشد کی رہنما سادھوی پراچی کے شاہ رخ خان کے متعلق متنا زعہ بیان کے بعد دیا گیا ہے۔سادھوی پراچی کی طرف سے چند روز قبل کہا گیا تھا کہ شاہ رخ خان پاکستانی ایجنٹ ہیں اور انھیں پاکستانی میں ہی سکونت اختیار کرنی چاہیے۔واضح رہے اس واقعے سے قبل بی جے پی کے جنرل سیکریٹری کی طرف سے بھی کہا جا چکا ہے کہ سپر ہیرو اگرچہ رہتے ہندوستان میں ہیں تاہم انکا دل پاکستان میں ہے۔تین روز روز قبل شاہ رخ خان کی طرف سے اپنی 50ویں سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر بے چینی کا اظہار کیا گیا تھا۔اس موقع پر شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ سوچ رہے ہیں حکومت کی طرف سے عطا کرہ اعزازات احتجاجاً واپس کر دیں۔ واضح رہے بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے منسلک متعدد شخصیات ایف ٹی آئی آئی کے طلباءکی حمایت اور ملک میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کے خلاف اپنے اعزازات واپس کر چکی ہیں