اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف نے پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ اڑھائی سال میں اہم اہداف حاصل کئے ہیں۔ حکومت شفافیت کے ساتھ منصوبوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔ توانائی کے بحران کا خاتمہ اور تعلیم کا فروغ ہماری پالیسی ہے۔ معیشت کی بحالی کے لئے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا خدا کے فضل سے ہم نے مشکل فیصلے کئے۔ دوسری بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کر کے خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کانفرنس کا مقصد سرمایہ کاری سے متعلق آگاہی دینا ہے۔ انہوں نے کہا چین کے ساتھ اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا اور یہ سرمایہ کاروں کے لئے بھی اہم مواقع پیدا کرے گا۔ پاکستان چین اقتصادی راہداری سے ترقی و خوشحالی کی نئی منزلیں پیدا ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ، معاشی بحالی اور تعلیم کا فروغ ہمارے مقاصد میں شامل ہے۔ معیشت کی بحالی کے لئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کی۔ حکومت شفافیت کے ساتھ منصوبوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔ کانفرنس کا مقصد عالمی برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنا ہے۔ ملک کو چیلنجز سے نکالنے کے لئے ہمیں مشکل فیصلہ کرنا پڑے۔ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے حکومتی پالسییوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کے متعرف ہیں















































